صدر اور وزیراعظم کا سال نو پر نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سال نو پر نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے 2019 کو ملک کے لیے خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابقاس سلسلے میں صدرِ مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے سب کو نئے سال کے آغاز کی مبادرکباد دی اور ساتھ ہی کامیابیاں اور خوشیاں ملنے کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیہ کلمات لکھے۔وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کو قوم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 پاکستان کے لیے سنہرا ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے سال کا عزم ملک میں 4 چیزوں کے خلاف جہاد ہے، وہ چار چیزیں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ 2019 پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔