شدید تنقید پر بنگلادیش ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے منتخب کردہ جرسی تبدیل
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباو کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی ،جس پر بنگلدیشی فینز نے شدید تنقید کی۔شرٹ تبدیلی کیلئے اٹھنے والی تحریک کے زور پکڑنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباو کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی ،بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کےساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کےساتھ لال رنگ ہونا چاہیے تھا۔عوام کے شدید دباو کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔بنگلادیش میں کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ 'کرک انفو' کے نمائندے محمد اسلام نے بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی کی تصویر شیئر کی جو بنگلادیشی شائقین کرکٹ کو بے حد پسند آرہی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب کردہ جرسی میں بھی کوئی خامی نہیں تھی۔