یروشلم پراسرار آگ کی لپیٹ میں,اسرائیل کی یروشلم بچانے کی کوشش

اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کو پراسرار آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ مغربی پہاڑوں پر جنگلات میں کم از کم 5 مقامات لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ پہاڑوں کے بعد شاہراہوں کے قریب پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے تل ابیب کے قریب اور گردونواح میں بھی شعلے اور دھویں کے بادل پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے جھلس کر 13 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آگ بھڑکی تو شہری اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے، وہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ کے باعث قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے آگ پر قابو پانے کے لیے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے امداد کی اپیل کردی۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے حکم جاری کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو بیت المقدس کے نزدیکی جنگل میں بھڑکی آگ بجھانے کے لیے تعینات کی جائے۔ تاکہ فوجی فائر فائٹرز کی مدد کر کے آگ پر قابو پا سکیں۔ امکانی طور پر اس آگ کے لیے بھی اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کو ہی آگے کیا جائے گا۔ کیونکہ غزہ کی جنگ میں بھی ریگولر فوجیوں کے بجائے اسرائیلی ریزارو فوجیوں نے زیادہ جانیں دی ہیں۔ وزیر دفاع اسرائیل نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہا ملک میں قومی سطح پر ہنگامی حالت جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ اس لیے تمام دستیاب فوج کو آگ کے بجھانے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ کاٹز نے یہ بات وزارت دفاع کی طرف سے ایک جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا افواج کو لازماً زندگیاں بچانے کے لیے آگے آکر آگے بجھانا ہو گی۔ اسرائیل کے ہنگامی خطرات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے ایم ڈی اے کے مطابق سینکڑوں شہریوں کی زندگیاں جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیں۔ یروشلم کے متصل جنگل میں لگی اس غیر معمولی آگ کی وجہ سے اسرائیلی پولیس نے تل ابیب اور بیت المقدس کے درمیان کی ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاکہ بے دھیانی لوگ بیت المقدس کی لگی آگ کی طرف قریب نہ جانے کی کوشش کریں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی اسی طرح آگ بھڑک آتھی تھیں۔ پولیس کو بیت المقدس کے تقریبا30 کلو میٹر تک کے مغربی علاقے سے شہریوں کو انخلا پر مجبور کردیا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائر فائٹر جنگلی آگ سے یروشلم کو بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تاہم تیز ہوائیں آگ کو جنگی لکڑی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ گرمی کی شدت بھی اس آگ کو بھڑکانے میں مدد کر رہی ہے۔ علاقے سے پانچ کمیونٹیز کو انخلا پر مجبور کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے حکم دیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔ نیز یروشلم کی طرف آگ کے الاؤ بڑھنے سے روکے جائیں۔