گھوٹکی سکھر بورڈ کےتحت جاری میٹرک امتحانات کےدوران پیپرآؤٹ ہونامعمول بن گیا
ڈہرکی سکھر بورڈ کے جاری میٹرک کے امتحا نات کے دوران نقل مافیا نے امتحانات کو مذاق بنالیا۔ ایک کے بعد دوسرا،تیسرا اور پھرآج ہونیوالا اسلامیات کا پیپر بھی وقت سے پہلے ہی آوٹ ہوگیا۔ امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کا راج دکھائی دیتا ہے جبکہ امتحانی عملہ بھی طلبا کو روکنے کے بجائے مبینہ طور پر نقل کروانے میں مصروف نظر آتا ہے۔ تعلیمی بورڈ کے اعلی حکام کی نااہلی کے باعث پیپر آوٹ ہونا معمول بن چکا ہے پولیس اہلکار اور امتحانی عملے سے بے خوف طلبا کی بڑی تعداد امتحانی مرکز کے باہر کھیتوں میں بھیٹھ کر ہی پیپر حل کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ نقل مافیا نے امتحانی سنٹرز کی حدود میں دفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ کو بھی مذاق بنارکھا ہے۔ شہریوں نے اعلی پولیس حکام سے بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کی اپیل کی ہے۔