پاکستان نے آخری پیشگی شرط پوری کردی ہے: آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولاِئی کو پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کیا، پی ڈی ایل بڑھانے سے پاکستان نے آخری پیشگی شرط پوری کردی ہے۔ دنیا نیوز کے رابطہ کرنے پر آئی ایم ایف کے نمائندے نے بتایا کہ پاکستان نے مشترکہ طور پر ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے پیشگی شرط پوری کردی ہے، یہ شرط 31 جولائی کو پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کرکے پوری کی گئی، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے پیشگی کارروائی بھی پوری کردی ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے کے بعد بورڈ میٹنگ کا اجلاس طلب کیا جائیگا، بورڈ میٹنگ کا اجلاس عارضی طور پر 24 اگست کو بلایا جاسکتا ہے۔