انڈونیشیا میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میںشدیدبارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں جاری شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاات کا نظام بری طرح متا ثر ہوگیا ۔ سیلابی صورتحال کے بعد 30 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔