سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، پولیس نے ملزم عبدالجاوید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا کہ ملزم عبدالجاوید کی بیوی نے خود اپنے شوہر کو نامزد کیا ہے،وکیل ملزم نے کہا کہ عبدالجاوید واقعہ کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا،اس نے بیوی کو زخمی نہیں کیا،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ شوہر نے بیوی کو زخمی نہیں کیا تواس کا پتا ہوگا کہ کس نے زخمی کیا،آپ کی بیوی کو گھر میں زخمی کیاگیا اورآپ کو پتہ ہی نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بیوی خودکہہ رہی ہے کہ شوہر نے اسے زخمی کیا،عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، پولیس نے ملزم عبدالجاوید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔