یہودیوں نے غرب اردن میں زیتون کے 150 پھل داردرخت اکھاڑ ڈالے
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں برقہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغ پر حملہ کر کے فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 150 پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔مقامی فلسطینی سماجی کارکنوں نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے کئی دونم کے علاقے پر فلسطینیوں کے150 زیتون کے پھل دار پودے اکھاڑ پھینکے اور فلسطینیوں کے ملکیتی پانی کے تین کنویں بھی مسمار کر دیئے۔ یہ باغ مقامی فلسطینی کسانوں کی ملکیت تھے ، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچایا ۔خیال رہے کہ غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔