دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان ٹیم پرشکست کے بادل منڈلانے لگے،81رنز پر 6کھلاڑی آوٹ
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کے 6 کھلاڑی 81 رنز پر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان اور سلمان علی آغا وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو 47 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی اسکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز بابر اعظم بھی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ بابراعظم پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔ نائب کپتان سعود شکیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلا دیشی بولر حسن محمود نے دو جبکہ تسکین احمد اور ناہید رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔