امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان پر طنز کے نشتر برسادیئے
اپنی طنزیہ اورسخت گیر رویے سے میڈیا میں رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بڑے اتحادی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو بھی نہ بخشا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم شاہ سلمان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ مالدرا ہیں لیکن ہمیں انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے شاہ سلمان پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ کو اپنے ملک کی سیکیورٹی کیلئے ادائیگی کرتے ہیں اور وہ امریکی حمایت سے ہی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ اگر انہیں امریکی آشیر باد حاصل نہ ہو تو وہ دو ہفتے بھی حکومت میں نہیں رہ سکتے۔ امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے سعودی شاہ سے یہ بات کب کہی تھی۔