سعودی عرب: غیر قانونی تارکین کی دکانیں ہٹا دی گئیں۔
سعودی عرب میں بلدیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کی دکانیں ہٹا دیں۔ زرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر العارضہ میں بلدیہ نے سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین عارضی دکانیں اور ٹھیلے ہٹا دیئے ہیں۔ بلدیہ کے افسران کہا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف ہر شہر میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں ملک بیدخل کر دیا جائے گا۔