غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: احتساب عدالت نے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نواز شریف اور میر شکیل الرحمان کے خلاف غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی جج اسد علی نے کی۔میر شکیل الرحمان کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے استفسار پر پولیس نے آگاہ کیا کہ نواز شریف کے گھر سمن نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر بتایا گیا کہ وہ چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں، عدالت میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔