کوا دونوں ٹانگوں سے جکڑا گیا ہے، پیپلز پارٹی آپ سے سیاست چھڑا کر رہے گی, اب ہم صلح نہیں لمبا مقابلہ کریں گے, سابق صدر آصف زرداری
گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،، بولے کوا دونوں ٹانگوں سے جکڑا گیا ہے،، میاں صاحب میں برداشت کا مادہ نہیں ہے،، آج وہ دن آگیا ہے کہ اپوزیشن بھی خود کرتے ہیں اور حکومت بھی,
آصف زرداری کا کہنا تھا میاں صاحب نے رضا ربانی کا نام لے ہمارے درمیان تشکیک پیدا کرنے کی کوشش کی ،، بلوچستان کو پارٹیوں کی ضرورت ہے تاکہ وہاں ان کی بے وقوفیوں سے لگی ہوئی آگ کو سنبھال سکیں ,سابق صدر کا کہنا تھامیاں صاحب نے چالیس سال میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا،، چاہے کچھ بھی ہوجائے آپ سے صلح نہیں ہوسکتی ، ، آپ سے جنگ رہے گی،، کیونکہ آپ سیاسی نہیں مغلیہ شہنشاہ ہیں،، بڑے ملک میں جا کر کوئی کونا خرید لیں اور وہاں شریف خاندان کی سلطنت بنالیں ،، پیپلز پارٹی آپ سے سیاست چھڑا کر رہے گی,آصف زرداری کا کہناتھا جب میاں صاحب کے وزیروں کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ہم نے ان کی حکومت بچائی،، اس دفعہ ہم انہیں وزارت اعلیٰ بھی نہیں لینے دیں گے،، ہم کسی کے ساتھ بھی حکومت بنائیں لیکن ان کے ساتھ نہیں بنائیں گے،،میاں صاحب لمبے مقابلے کیلئے تیار ہوجائیں کیونکہ ہمیں لمبے مقابلوں کی عادت ہے