کورونا وائرس: مزید ایک مریض دم توڑ گیا ،47نئے کیسز رپورٹ
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھٹنوں میں 47نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 946 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 47 افراد کے نتائج مثبت آئے اور مثبت کیسز شرح 1.60 فی صد ریکارڈ ہوئی۔24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا۔ این آئی ایچ کے مطابق انتقال کر جانے والے مریض کا تعلق پنجاب سے تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 485 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 19 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کی شرح 3.92 فی صد رہی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 193 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 6 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 3.11 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 20 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔