کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی

انیس سو پچھتر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی،اس کے بعد انیس سو نواسی سے لیکر انیس سو ستاسی کے ورلڈ کپ تک شاہینوں نے مسلسل سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کیا،پھر آیا انیس سو بانوے کا ورلڈ کپ ،،سفید کٹ کی جگہ لے لی رنگ برنگے یونفارمز نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں پے درپے شکست کھانے کے بعد گرین شرٹس پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور پہلی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپین کا تاج اپنے سر پر سجایاانیس سو چھیانوے ورلڈ کپ میں ،قومی ٹیم فیورٹس کے طور پر میدان میں اتری لیکن کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہاتھوں ہار نے انہیں ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا،انیس سو ننانوے میں پاکستان نے وسیم اکرم کی قیادت میں دوسری مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی ،لیکن ناقص بیٹنگ کے باعث پوری ٹیم ایک سو بتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور آسٹریلیا ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایادو ہزار تینکا ورلڈ کپ پاکستان کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا،آن پیپر مضبوط ٹیموں میں سے ایک شمار کی جانے والی قومی ٹیم کو گروپ سٹیج میں ہی بھارت نے باہر کردیا،دو ہزار سات کا ورلڈ کپ بھی کچھ مختلف نہ تھا،گروپ مرحلے میں پہلے ویسٹ انڈیز اور پھر آئر لینڈ جیسی کمزور ٹیم کے بالنگ اٹیک نے پاکستان کا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا،دو ہزار گیارہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی خاصی بہتر رہی اور چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی لیکن مقابلہ تھا بھارت سے شاہد آفریدی اینڈ کمپنی بڑے میچ کا پریشر برداشت نہ کرسکی اور بالآخر ایونٹ سے باہر ہوگئی،دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑے میچز میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو زیر کیا ،،اب آرہا ہے ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ ۔۔پاکستان کا پہلا میچ ہے بھارت سے،،لیکن ٹیم میں نہ تو وسیم اکرم ہے اور نہ جاوید میانداد،کیا قومی ٹیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ ورلڈ کپ جیت سکے ،،یہ تو آنے والال وقت ہی بتائے گا