اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقوں میں واقع زرعی اراضی پر بمباری کر دی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے یہ بمباری رفاح کے علاقے پر کی جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے کے بارے میں تاحال کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ اسرائیل وقتاً فوقتاً غزہ سے میزائل حملوں کے دعوں کے جواب میں غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔