وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جبکہ زرتاج گل وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیں گی۔ محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور امور کشمیر وگلگت بلتستان اور اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی بنائے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ اس وقت 32 ارکان پرمشتمل ہے، توسیع کے بعد تعداد 38 ہو جائے گی، جن میں 24 وفاقی وزرا، 6 وزرائے مملکت جبکہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔