خواجہ سعد رفیق گندگی پر شہباز شریف کو لیکچر دیں۔ آلودگی اور گندگی کے باعث لاہوریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی :مولا بخش چانڈیو
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو،، خواجہ سعد رفیق کے بیانات کا جواب دینے میدان میں آ گئے۔۔ مولابخش چانڈیو نے مشورہ دیا کہ خواجہ سعد رفیق گندگی پر شہباز شریف کو لیکچر دیں۔ آلودگی اور گندگی کے باعث لاہوریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔۔ سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے کرپشن کے عالمی اسکینڈل سے جان چھڑائیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا سعد رفیق ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے پہلے جاتی امراء اور اس کے حواریوں پر نظر ڈالیں۔۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا لاہور میں آئے روز ڈینگی قیامت کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔۔ ہزاروں بچے اغوا ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر ذرا اس کا نوٹس لیں۔