شاہد آفریدی افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے آزاد ہوگئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے آزاد ہوگئے ،چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آفریدی افغان لیگ کھیلنے کیلئے آزاد ہیں کیونکہ وہ ریٹائر ہو چکے جبکہ این او سی کی ضرورت ان کھلاڑیوں کو پڑتی ہے جو سنٹر ل کنٹریکٹ یافتہ ہوں یا ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہوں۔ آفریدی کو فیئرویل میچ دینے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا کیونکہ وہ ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی میں نے ان سے الوداعی میچ کھیلنے کا پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا