کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے چار ستمبر تک عید کی 4 روز تعطیلات کے بعد آج اسکول کھل گئے
کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے چار ستمبر تک عید کی چار روز تعطیلات کے بعد آج اسکول کھل گئے۔ بیشتر بچے دوستوں سے ملنے کی خوشی میں اور کئی اداس چہروں کے ساتھ اسکول پہنچے۔ چار روز بعد سکول پہنچے پر بچوں کو خوشی تھی کہ وہ دوستوں کو عید پر جانوروں کیساتھ اٹھکلیوں کے واقعات سنائیں گے۔ چار روز تک عید کی تعطیلات کے بعد آج سکول میں حاضری معمول سے کچھ کم رہی۔