وزیر اعظم اور اسپیکر کو جعلی کہنے والے کیا کہہ کرپارلیمنٹ میں بیٹھیں گے: زاہد خان
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ ابھی جوڈیشل کمیشن نہیں بنا پی ٹی آئی کیسے اسمبلیوں میں آ گئی،انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ قوم کا وقت ضائع کیوں کی،کیا سیاست تبدیل ہوگئی،پارلیمنٹ کو جعلی کہنےوالے آج اسی پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے زاہد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خود معلوم نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں ہمیں کیا بتائیں گے،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کا احترام کرتا ہوں لیکن پی ٹی آئی بتائے کہ دھرنے میں احتجاج کے دوران مرنےوالوں کا ذمہ دار کون ہے، سینٹر زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے نمائندے آئین توڑیں گے تو کسی دوسرے کو کیا کہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کی زندگی میں تبدیلی آگئی باقی کچھ نہیں ہواانکا کہنا تھا کہ استعفی دینے والا اسی دن فارغ ہو جاتا ہے،اسپیکر کے رویے نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کا جنازہ نکال دیا،ایک سوچھبیس دن تک پارلیمنٹ کو گالیاں دینےوالے آج پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔