FCاہلکاروں نےچمن کےقریب سرحدی علاقےسےافغان انٹیلی جنس افسرکوگرفتارکرکےاس کی نشاندہی پربڑی مقدارمیں بارودی مواداوراسلحہ برآمدکرلیا
ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے شہدان میں کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ایجنٹ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 4 ایس ایم جی ، 5 مکس رائونڈز ، سنیپر سکوپ ، 10 بال بیرنگز ، 3 وائرلیس سیٹ ، ایل یم جی بٹ ، دھماکہ خیز مواد بنانے والے آلات ، 75 ڈیٹونیٹرز فیوز بڑے اور 30 ڈیٹونیٹرز فیوز چھوٹے ، دوربین سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کی نشاندہی پر ایک اور کمپائونڈ سے 21 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ، اسلحہ اور گولہ بارود کو صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ،،
مونٹایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان انٹیلی جنس افسر مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نے افغان ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے،، ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری کے بعد افغان انٹیلی جینس ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری ایک اہم کامیابی ہے ، را اور افغان انٹلی جینس کے ایجنٹ بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے میں ملوث ہیں ، بلوچستان میں حالات کی خرابی را اور افغان ایجنسی کا اشتراکی عمل لگتا ہے ، واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ بھی بلوچستان سے بھارتی ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کئے تھے۔