نواز شریف کی چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد چوہدری شجاعت حسین نے محمد نواز شریف، شہباز شریف اور پارٹی راہنمائوں کو آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف ، رانا ثنا اللہ خاں، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے محمد نواز شریف کی یہ پہلی ملاقات تھی سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چوھری وجاہت حسین، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین ملاقات میں شریک ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل اور دیگر پارٹی رہنما بھی ملاقات میں موجود محمد نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا