مانسہرہ : گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے6 افراد جاں بحق
مانسہرہ میں پانو روڈ پر گھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پانو روڈ پر کالج دوراہا کے قریب گھر میں گیس لیکج کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جہاں گھر میں موجود ماں بیٹا اوربہوسمیت 6 افراد گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے ۔ جاں بحق افراد میں شیر خوار بچہ بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔