ہمیں ملک دیوالیہ کرکے دیا گیا جسے ترقی کی راہ پر ڈال دیا: شہبازگل
وزیراعظم کے مشیر شہبازگل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے، ہمیں ملک دیوالیہ کرکے دیا گیا جسے ترقی کی راہ پر ڈال دیا، بجٹ کے دنوں میں اپوزیشن ہمیشہ حکومت پر حاوی ہوتی ہے، اعدادوشمار دیکھ کر اپوزیشن سائلنٹ ہوگئی، باجی کے ساتھ چچا بھی خاموش ہیں۔انہوں نے کہا، رانا ثناء اللہ کل ریت کی بات کر رہے تھے، رانا صاحب کھڑے ہو کر دیکھیں۔ یہ سارا قبضہ گروپ مافیا تھا، نام ختم نہیں ہوں گے۔ جاتی امرا، جاوید لطیف، خرم دستگیر، تہمینہ دولتانہ، مائزہ حمید اور بیشتر نام قبضہ گروپ مافیا کے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ، اس بار گندم کی بہترین فصل ہوئی، پیسہ بھی بہترین ملا ہے۔ فصلوں کے بعد اب ہم لائیو سٹاک کی طرف آئیں گے۔ فارن ریزرو 9 سے 23 ہو گیا ہے، ایکسپورٹ میں ساڑھے 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔