تحریک انصاف کی جعلی حکومت کوچلنے نہیں دیں گے،شہبازشریف کوفوری رہا کیا جائے
صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی لیگی کارکن سڑکوں پرنکل آئے،،لیگی کارکنوں نے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا اورعمران خان کے خلاف نعرے بازی کی،،مظاہرین نے جعلی حکومت نا منظورکے نعرے لگائے،اس موقع پرمسلم لیگ ن کراچی کے صدرعلی اکبر گجرنے کہا کہ حکومت کی طرف سے ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائی کے بعد مرکزمیں حکومت کوچلنے نہیں دیں گے،حکومت اتنا ظلم کرے جتنا برداشت کرسکے،، شہبازشریف کوفوری رہا کیا جائے،دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہربھی احتجاجی مظاہرہ کیا،،مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازہ کی اورشہباز شریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا