ن لیگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا، جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب سے (ن) لیگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا، (ن)لیگ اور جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پہلی بار ایسا نہیں ہورہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پنجاب سے (ن) لیگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا،مشرف کے دور میں تاثر تھا کہ (ن) لیگ ختم ہو چکی ہے، (ن)لیگ اور جے یو آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں، شہباز شریف کو کسی اور کیس میں بلایا گیا اور گرفتار کسی اور کیس میں کرلیا گیا، قوم تمام چیزوں کو بخوبی سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پہلی بار ایسا نہیں ہورہا۔