پاکستان چند سالوں میں اقتصادی قوت کے طورپر ابھرے گا۔ احسن اقبال
وزیردفاع احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے اوردشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔یوم دفاع پروزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 6ستمبر1965یاد دلاتا ہے کہ ہم نے دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے، دشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کے لئے متحد ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمنان ارض پاک میں بد امنی اور انتشارپھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل پڑا ہے اورشہیدوں پرفخرہے، پاکستان چند سالوں میں اقتصادی قوت کے طورپرابھرے گا اورسی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بیروزگاری اورغربت کا خاتمہ ہوگا۔