بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 10 سنچریاں مکمل کرلیں
بابر اعظم نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں کاسن راجیتھا کو لگاتار تین چوکے لگائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 34 گیندوں پر مکمل کی جو مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی 87 ویں ففٹی تھی جبکہ صرف 57 گیندوں پر انہوں نے 100 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریوں کے ساتھ صرف کرس گیل ہی بابراعظم سے اوپر ہیں جبکہ ویرات کوہلی 8 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔