وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کی ملاقات
( عرفان جمیل ڈوگر )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو نیت نیک اور سمت درست ہے۔ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزلی ملتی ہے۔ پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ ان لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں تو بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں۔ چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی۔ پہلے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے۔ ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔چودھری پرویز الٰہی چودھری پرویز الٰہی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔فیصل چودھری وکلاء برداری کی فلاح و بہبود کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل قدر ہے۔فیصل چودھری چودھری پرویز الٰہی کا پہلا سنہری دور آج بھی عوام کو یاد ہے۔افضل ساہی چودھری پرویز الٰہی نے اب بھی مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔افضل ساہی