خواجہ سعد رفیق کو مشیر برائے ریلوے بنائے جانے کا امکان: ذرائع
اسلام آباد:خواجہ سعد رفیق کو مشیر برائے ریلوے بنائے جانے کا امکان سعد رفیق این اے 125 کے حتمی فیصلے تک وزیر اعظم کے مشیر برائے ریلوے کے طور پرکام کرینگے الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے ایک سو پچیس سے منتخب رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے، خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں منسوخ کی گئی ہے، ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا،دوسری طرف سعد رفیق نےٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے