پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ اورپاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔جس کے بعد سونا فی تولہ 356900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 684 روپے اضافے کے بعد 305984 روپے ہوگئی ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 08 ڈالر اضافے کے بعد 3385 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔