سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں یکدم غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے. آج فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق فی 10 گرام سونا 5 ہزار 232 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔معاشی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اختیار کرنا. قیمتوں میں اس اضافے کی ممکنہ وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر فی تولہ 20800 روپے اور عالمی سطح پر فی اونس 195 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔