ایچ سیون این نائن برڈ فلو وائرس ہوا میں نمی سے پھیل سکتا ہے۔ ماہرین
جاپانی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ برڈ فلو کی ایچ سیون این نائن قسم کے وائرس ہوا میں موجود نمی سے پھیل سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک نئی قسم کا انفلوائنزا اس وقت پیدا ہوتا ہے جب برڈ فلو وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں آجاتی ہیں اور وہ انسانوں میں منتقل ہونے کے قابل ہو جاتا ہے۔ 2013ءمیں انسانوں میں ایچ سیون این نائن قسم کا وائرس پھیلنے کی پہلی بار اطلاع چین میں دی گئی تھی جہاں پرندوں کے ذریعے مذکورہ وائرس منتقل ہوا تھا۔ یونیورسٹی آف ٹوکیو کے پروفیسر یوشی ہیرو کاوااوکا کی سربراہی میں ایک تحقیقی گروپ نے نیولوں پر کی گئی تحقیق سے دریافت کہ وائرس کی منتقلی متاثرہ جانور سے خارج ہونے فضلے کی نمی سے ہوتی ہے۔