سوئٹزر لینڈ: یکم جنوری 2025 سے خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا
) سوئٹزر لینڈ میں یکم جنوری 2025 سے خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔ سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی ہے۔ اس قانون کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر ایک ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز اور سفارت خانوں میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مسلمان خواتین عبادت گاہوں میں نقاب کر سکیں گی، اس کے علاوہ صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریح اور اشتہارات کے لیے بھی اس کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کا فیصلہ 2021 میں کیا گیا تھا جس کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی تھی۔