وزیراعظم عمران خان کل لاہور جائیں گے، عمران خان گورنر اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے ، دورے کے دروان وزیر اعظم گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بردار سے ملاقات کریں گے ملاقات میںُ صوبے میں امن وامان کی صورت حال شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر سمیت پنجاب کے عوام کی بہتری اور سو روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا جائزہ لیںُ گے ، وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان صوبائی وزراء کو مل جل کر کام کرنے کی ہدایت کریں گے،،،،اور حکومت کے سو روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد لاہور میںُ تجاوزات کے خاتمے سمیت اہم امور پر ضروری ہدایات جاری کریںُ گے۔