حسن علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار پرفارمنس رنگ لی آئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حسن علی کو شاندار کارکردگی پر مئی کیلئے انٹرنیشنل پلئیر آف دی منتھ نامزد کر دیا۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 8.92کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔