لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے۔

لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔زرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں ناکارہ بنائے جانے والے انڈین ڈرون کا ملبہ سولکھن آباد سے مل گیا، سکیورٹی حکام نے ڈرون کے ملبے کو قبضے میں لے لیا، علی الصبح ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔چکوال میں تھانہ ڈوھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔گجرات کے نواحی علاقہ پیر جنڈ میں ڈرون کے 4 ٹکڑے مل گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چاروں ٹکرے تحویل میں لے لیے۔ عینی شاہدین کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں کی آواز سنی گئی، ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب سندھ کے شہر گھوٹکی میں پاک بھارت سرحدی علاقے کھینجو میں ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔