وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مہنگائی کا عندیہ دیدیا
وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہملک میں صرف ستر ہزار لوگ ٹیکس دیتے ہیں، مہنگائی کے ذریعے عوام ٹیکس دے گی، ہم اتنا پیسا اکٹھا کریں گے کہ ملک میں پیسے کی کمی نہیں ہوگی، ملک سے باہر دس ہزار پراپرٹیز پکڑی ہیں جس کی تفتیش کی جا رہی ہے، پچھلے چار سال میں دبئی میں پاکستانیوں نے نو سوارب روپے کی پراپرٹیز لیں، ہم قرضے لیتے پھر رہے ہیں، پانچ سال میں پینتیس ارب کا قرضہ لیا، منی لانڈرنگ روک لیتے تو ہو سکتا ہے قرضہ نہ لینا پڑتا،،پچھلے دور میں تجربے کار سیاست دانوں نے ملک کو کہاں چھوڑا ہے، دس سال پہلے چھ ہزار ارب کا قرضہ تھا، دو ہزار تیرہ میں پندرہ ہزار ارب ہو گیا، ن لیگ کہتی تھی زرداری دور سب سے بد ترین تھا، دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ تک ملک کا قرضہ اٹھائیس ہزار ارب پر چلا گیا، بیرون ملک قرضہ ساٹھ ارب ڈالرسےپچانوے ارب ڈالر پر چلا گیا، اسپیڈی پنجاب کے تجربہ کار لوگوں نے کیا کیا سب کے سامنے ہے