غیرقانونی طورپرپاکستان میں مقیم مزید 26622افغان باشندے وطن واپس
پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم مزید 26 ہزار 622 افغان باشندے وطن واپس چلے گئے ،واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 668 ہو گئی ۔پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 9847 مرد، 7596 خواتین اور 9179 بچے شامل ہیں۔ واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 668 ہو گئی۔