چین میں 5.4 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک جبکہ29 افراد زخمی
چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک جبکہ29 افراد زخمی ہو گئے۔چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا،جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔