رشوت ستانی کی لعنت کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں: شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے انسداد رشوت ستانی کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ رشوت ستانی کی لعنت کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بدعنوانی کے مکمل خاتمے کےلئے معاشرے کے تمام طبقات کو جدوجہد کرنا ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بین الاقوامی منظر نامے میں کرپشن میں کمی کے حوالے سے پاکستان کامقام بہترہوا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔