پاکستان میں رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے تحت پٹرول فی لٹر نوروپے سستا ہوسکتا ہے۔
ملک ميں پٹروليم قيمتوں کے پندرہ روزہ تعين کی پاليسی کے تحت سولہ جون کو ان کے نرخوں میں دس روپے تک کمی کی تجویز زیر غور آسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹروليم کی عالمی قيمتوں ميں کمی کہ وجہ سے پاکستان ميں بھی کمی پرغور ہورہا ہے، پٹرول کی قیمت میں فی لٹر نوروپے، ہائی اوکٹین کی فی لٹر قیمت میں دس روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل چار روپے نوے پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے جبکہ لائٹ ڈیزل ساڑھے چار روپے سستا ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عرب گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں آٹھ ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے۔نئی قيمتوں کا اطلاق سولہ جون سے ہوگا جبکہ انکا اعلان پندرہ جون کی شام يا رات کو متوقع ہے.