وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے پر اظہار اطمینان جولائی 2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حب الوطنی اور ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت پاکستان ملکی معیشت کی ترقی کے لیے پر عزم ہے، وزیراعظم