سری نگر سیکرٹریٹ کے سامنے رشید انجینیئر اور ان کے حامیوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی کی ریاستی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی

عبدالرشید انجینیئر پر کل بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے اس وقت تشدد کیا تھا جب وہ گائے کے گوشت پر پابندی کیخلاف اسمبلی میں ایک قرار داد لانا چاہ رہے تھے ،،اس واقعے پر بھارت سمیت پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی کڑی تنقید کی تھی ،آج صبح اس واقعے کیخلاف عبدالرشید انجینیئر نے ریاستی اسمبلی کی جانب مارچ کیا لیکن انہیں راستے ہی میں روک دیا گیا جس پر ان کے ساتھیوں نے ریاستی اور نئی دلی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی