این اے 75 ڈسکہ میں آج ری پولنگ، نوشین افتخار اور علی اسجد ملہی میں بڑا مقابلہ متوقع, دفعہ 144 نافذ
این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ آج ہوگی۔ 360 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ پہنچ گیا۔ پولیس اور رینجرز بھی حلقے میں موجود ہے۔ پنجاب حکومت نے این اے 75 میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔کون بنے کا ڈسکہ کا حکمران؟ این اے 75 میں سج گیا میدان، قومی اسمبلی کی اہم نشست پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی میں بڑا مقابلہ متوقع ہے۔ پورے ملک کی نظریں ڈسکہ میں ری پولنگ پر لگ گئیں۔ رینجرز اور پولیس نے سکیورٹی فرائض سنبھال لئے۔چیف الیکشن کمشنر آج لاہور آفس سے خود انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔ نوشین افتخار نے الیکشن کمیشن سے حلقے کی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا مطالبہ کردیا۔