آج مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی ہے,بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا:شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا، صحافی نے سوال کیا شیخ صاحب ! سینیٹ الیکشن میں کیاہوا؟ تعویذ کام کرگئے، پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی جیتیں گے، فواد چودھری سے صلح ہو گئی، وہ میرے بھائی ہیں۔لاہور میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاسمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کردی گئی ہیں اور جب تک میں وزیر ہوں یہ بند رہیں گی۔انہوں نے بھارت کی ٹرینوں کی بحالی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'اب یہ دونوں ٹرینیں کسی قیمت پر نہیں چلیں گی اور یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی 2 ٹرین سروسز کو ہم سے مشاورت کے بغیر بند کر دیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔وزیر ریلوے نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے خلاف پوری دنیا سے ردعمل آرہا ہے، سعودی عرب، بحرین، عمان، ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام قوم کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے، کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن کی ہے، شاید اب کشمیر کا ہم پر قرض اتارنے کا وقت آگیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ثابت کریں کشمیری ہمارے خون کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کرکے شملہ معاہدہ ختم کیا اس کو قیمت چکانا پڑے گی، بھارت کے غلط فیصلے سے سرینگر اس کے لیے قبرستان بن جائے گا، آج مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی ہے اور وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے سیاسی خودکشی کا فیصلہ کیا۔حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'عمران خان اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند انسان ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔اپنے اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان معاملات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سے صلح ہوگئی، کوئی جلے نہ، ان سے سے بھائی اور دوستوں والا تعلق ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس میں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کا کیس عمران خان نے نہیں پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا، ڈاکو اور چور چاہتے ہیں کہ پیسے تھرڈ پارٹی دے لیکن ان ذکر نہ آئے، جبکہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی میں ریلیف ملنے کے لیے مقابلہ ہے۔