سوڈان:فوج کیخلاف شروع کی گئی سول نافرمانی کی مہم کے نتیجے میں4 افراد ہلاک
سوڈان میں گزشتہ روزسے فوج کے خلاف شروع کی گئی سول نافرمانی کی مہم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مظاہرین اقتدار سول حکومت کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے خرطوم میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی جبکہ تجارتی بینک و نجی کمپنیاں اور مارکیٹیں بھی بند ہیں۔جمہوریت نواز مہم وسطی خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین پر دھاوا بولنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد شروع ہوئی۔