چند سیاست دانوں نےکسان پیکیج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا: وزیر اعظم نواز شریف
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسان پیکیج کیخلاف فیصلے پر شدید دکھ ہوا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کی سہولت کیلئے تین سو اکتالیس ارب روپے پیکیج کا اعلان کیا گیا لیکن چند سیاست دانوں نے کہا بلدیاتی الیکشن آرہے ہیں ۔پیکیج نہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چند سیاست دانوں نے پیکیج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔ غریب کسانوں کے پیٹ پر لات ماری جارہی ہے ۔،کسان ایسے مفادپرست سیاستدانوں سے پوچھیں انکی زندگی کیوں خراب کی جارہی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہیے۔