جھنگ: کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار
پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع کلکرائی میں 2 ماہ قبل ایک درسگاہ کے استاد انوار القمر نے 13 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کیں اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ بعدازاں مذکورہ استاد کا موبائل فون گم ہوگیا اور جسے یہ موبائل فون ملا، اُس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی، جو بعدازاں وائرل ہوگئی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 'گزشتہ رات میں نے ایک استاد کی جانب سے ایک بچی سے نازیبا حرکات سے متعلق ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میری وزارت نے اس کیس کو دیکھا اور مجھے رپورٹ دی'۔